ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں ملوث ہیں : اشوک گہلوت

مودی نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں ملوث ہیں : اشوک گہلوت

Thu, 18 Apr 2019 22:19:41  SO Admin   S.O. News Service

بیکانیر:18 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعرات کو کہا کہ آزادی کے بعد ملک کے عوام اور کانگریسی حکومتوں کی طرف سے کئے گئے کاموں کے باعث بھارت آج سپر پاور بننے کی جانب بڑھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گہلوت نے سابقہ کانگریسی حکومتوں کے کاموں پر سوال اٹھانے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔گہلوت نے کہا کہ مودی اس نئی نسل کو الجھن میں ہیں جسے پیشرو کانگریس حکومتوں کی طرف سے کئے گئے کاموں کی زیادہ اطلاعات نہیں ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملک اگر آج سپر پاور بننے کی طرف بڑھ رہا ہے تو یہ پیشرو کانگریسی حکومتوں کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر سپر پاور بننے کی جانب بڑھا تو یہ کانگریس کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے ۔ مودی کو لوگوں کو گمراہ کرنے کے بجائے یہ بتانا چاہیے کہ ان کی حکومت نے پانچ سال میں کیا کیا؟ وہ تو محض فوج کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ گہلوت نے کہا کہ آزادی کے بعد کانگریس کی حکومتوں کے دور میں ترقیاتی کام ہوئے۔ کئی بڑے ادارے قائم ہوئے اور ان سب باتوں سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو ا۔گہلوت نے کہا ؛لیکن مودی سوشل میڈیا نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ الجھن میں ہیں ؛کیوں کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ او بی سی کی وجہ سے کانگریس کے نشانے پر ہونے سے متعلق مودی کے ایک بیان کا ذکر کرتے ہوئے گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ ناپسندیدہ بیان انتخابات میں اپنی ہاری بازی کو جیتنے کے لیے ایک ناکام ’کوشش‘ ہے ۔اشو ک گہلوت نے چورو اور الور میں بھی انتخابی جلسۂ عام سے خطاب کیا ۔


Share: